اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی مخصوص نشست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے معاملے پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران ایم کیو ایم اورموہن منجیانی کے وکلاء الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
مزیدپڑھیں:فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
فریقین کے دلائل کے دوران الیکشن کمیشن کے ممبران نے ریمارکس میں کہا کہ گزشتہ سماعتوں میں دلائل مکمل ہوچکے ہیں، اب مزید دلائل کی ضرورت نہیں۔
کمیشن کے رکن نثار درانی نے مزید کہا کہ اس کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا تھا لیکن 2 رکنی بینچ کا آپس میں اختلاف تھا لہٰذا دوبارہ فیصلے کے لیے تیسرے رکن کو بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کرکے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


