Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وہ تمام جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہیں، جو بھی فیصلہ کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے۔ ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ضرور ہوئے ہیں لیکن سیاسی فیصلہ اپنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ آج ہماری سینئر لیڈر شپ کی بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جیل انتظامیہ کے رویے کی مذمت کرتا ہوں، عدالتی احکامات کے باوجود انتظار کرواتے ہیں، جیل انتظامیہ کے خلاف عدالت جائیں گے، اسمبلی میں بھی اس بات کو اٹھائیں گے، ہم حالات کا مقابلہ کریں گے کسی سے خوف زدہ نہیں۔

مزیدپڑھیں:الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پاکستان تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کردیا

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سپر دھاندلی زدہ الیکشن سے متاثرہ ہر پارٹی سے ہاتھ ملائیں گے۔ سنی اتحاد کونسل کی قیادت کی استعفیٰ کی بات ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، ہم جو بھی فیصلہ کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے۔ حامد رضا کا اپنا نکتہ نظر ہے ہمارا نہیں، ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ضرور ہوئے ہیں لیکن سیاسی فیصلہ اپنا ہے۔

اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی، واضح کرناچاہتا ہوں کسی بھی ڈیل یا مذاکرات کی کوئی بات نہیں چل رہی۔ ہماری خواتین گزشتہ ایک سال سے جیلوں میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ مقدمات کا سامنا کریں گے، متعلقہ اداروں سے گزارش ہے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو واپس کریں۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار دیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کوئی پیشرفت نہیں۔

اس موقع پر عون عباس بپی نے کہا کہ گندم کے معاملے پر 85 ارب روپے کا گھپلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیلوں میں بند خواتین کیلئے آواز اٹھانے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں