لاہور(ویبڈیسک)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم درآمد معاملے پر سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ گندم ایک منظم طریقے سے درآمد کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں :بس ڈرائیور کے بیٹے نے میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی
انہوں نے کہا کہ گندم درآمد پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں جنہوں نے فیصلہ کیا سب سے پہلے ان کو پکڑیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی گرفتار کریں۔

