Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

حکومت میں شمولیت ،پیپلزپارٹی کی مشاورت شروع، اہم وزارتیں ملنے کا امکان

لاہور(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی نے آئینی کلیدی عہدوں کے بعد وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے وفاقی حکومت میں شمولیت کی آفر کے بعد پیپلزپارٹی قیادت کی مشاورت کا عمل جاری ، پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر اہم وفاقی وزارتیں ملنے کا قوی امکان ہے۔
حکومت کا لاہور ، کراچی میں 24 گھنٹے پاسپورٹ آفس کھلا رکھنے کا فیصلہ
پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلزپارٹی کو دی جائے گی، اتفاق رائے کی صورت میں بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد ہوں گی۔ذرائع کے مطابق صدارت ، چیئرمین سینیٹ کے بعد پیپلزپارٹی کو دو اور اہم آئینی عہدے گورنرز کی صورت میں مل چک

ے تاہم پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سی ای سی اجلاس یا پھر ممبران کونسل سے مشاورت کے بعد حکومت میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا، کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ہی کیا تھا اب بھی فیصلہ سی ای سی ہی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں