Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پنجاب میں گندم درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہے، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ پنجاب میں گندم درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدتی ہے، لوگوں کی خواہش ہے کہ مجھ پرکوئی بات آجائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر10 سال بعد بھی رشوت کا کوئی الزام ثابت ہوتو جواب دینے کے لیے تیار ہوں، گندم کے حوالے سے میری ذاتی رائے میں کوئی غلط کام نہیں کیا۔
مزیدپڑھیں:مائی ری کی وجہ سے میرے دوستوں نے مجھ سے بات بند کر دی تھی، عینا آصف کا انکشاف
محسن نقوی نے کہا کہ سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے کسی صوبائی حکومت کو کوڈ نہیں کیا، میں جن نہیں ہوں ایک پھونک سے تمام معاملے ٹھیک ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں