پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورجو آئے روز اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے وائرل رہتے ہیں، ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں پشاوری چپل سے شہرت پانے والے چاچا نور دین وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملنے آتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاچا نور دین زمین پر بیٹھ کر علی امین گنڈا پور کے مہمانوں کو مختلف پشاوری چپل پہنا کر چیک کراتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ انداز صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے علی امین گنڈا پور کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ترجیحات دیکھ لیں۔
وزیراعلی کےپی علی امین گنڈاپور کی ترجیحات دیکھ لیں pic.twitter.com/hBebOTli3k
— Zeeshan Khan Niazi (@niyazee26) May 7, 2024
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ علی امین گنڈا پور سرکاری وقت اور سرکاری آفس کا بہترین استعمال کر رہے ہیں۔
سرکاری دفاتر, سرکاری وقت کا بہترین استعمال 👍🏼https://t.co/Mo2Rn0AgUk https://t.co/wCf7KyaLFv
— عام آدمی (@mangopersn) May 7, 2024
اظہر بلوچ لکھتے ہیں کہ علی امین گنڈا پور خود دن رات سوشل میڈیا پر رہتے ہیں لیکن تنقید پنجاب حکومت پر کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک ان کی ہے۔
خود سوشل میڈیا پہ دن رات چول مارتا ہے لیکن tiktok حکومت پنجاب کی ہے۔۔۔😂 https://t.co/fMdWh7ytzZ
— Baloch (@Sayasiat1) May 7, 2024
سندس مغل لکھتی ہیں کہ ہمارے ہاں مناسب نہیں سمجھا جاتا کہ کوئی بزرگ کسی کے پاؤں کو ایسے ہاتھ لگائے۔
ایک ایکس صارف نے کہا کہ صوبہ واقعی ڈیفالٹ کر چکا ہے اور ان کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہے اس لیے ٹائم پاس کرنے کے لیے ایسی علی امین گنڈا پور ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔
سابق نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹک ٹاکر سیاست میں، سارا ملک آفت میں‘۔

