اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایم ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی ایس کا انٹری ٹیسٹ الگ الگ ہوگا، اطلاق اکتوبر میں ہونے والے امتحانات سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیسن اینڈ الائیڈ، سرجری اینڈ الائیڈ سمیت تمام سپیشلٹیز کا انٹری ٹیسٹ الگ ہوگا۔ ایم ڈی ، ایم ایس ، ایم ڈی ایس میں داخلے کیلئے پاس ہونے کیلئے 75فیصد نمبر لازمی قرار دیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں :شاندار سہولیات کیساتھ عرب ممالک کا نیا GCC گرینڈ ٹورز ویزا
سابقہ انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر صرف جولائی میں ہونے والی انڈکشن ہوسکے گی۔ آئندہ جنوری سے انڈکشن نئے الگ الگ انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ بیسک سائنسز میں پوسٹ گریجوایشن کیلئے بھی انٹری ٹیسٹ ہر شعبے کیلئے الگ ہوگا۔
یونیورسٹی پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ پروگرام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے الگ الگ انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ایم ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی ایس انٹری ٹیسٹ ہر سپیشلٹی کیلئے الگ منعقد کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

