Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

گزشتہ شب شروع ہوا شمسی طوفان مزید 72 گھنٹے اثر انداز رہیگا،سپارکو

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپارکو کا کہنا ہے کہ سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہو رہا ہے، سورج سے آنے والا یہ شمسی طوفان 10 مئی کی رات شروع ہوا۔

سپارکو کے جاری اعلامیے کے مطابق یہ شمسی طوفان اگلے 48 تا 72 گھنٹوں تک اثر انداز رہے گا، شمسی طوفان کی وجہ سے روشنیوں نے جنم لیا جنہیں اٹلانٹا اور جنوبی افریقا تک دیکھا گیا۔

مزیدپڑھیں:کینیڈا،ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں چوتھا بھارتی شہری گرفتار

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپارکو اس شمسی طوفان پر اپنے آلات کی مدد سے نظر رکھے ہوئے ہے، اس طوفان کے اثرات سیٹلائیٹ اور مواصلات پر ہوتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں اس شمسی طوفان کے اثرات کے امکانات کم ہیں، سورج کا اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں