Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

کینیڈا،ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں چوتھا بھارتی شہری گرفتار

اوٹاوا(نیوزڈیسک)کینیڈین پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث چوتھے بھارتی شہری کو بھی گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 سال کا امن دیپ سنگھ پہلے ہی اسلحہ کیس میں گرفتار تھا جس پر فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی سازش کے الزامات ہیں۔

مزیدپڑھیں:ٹیلی کام کمپنیوں نے 3500 سے زائد سم کارڈ بلاک کر دیئے

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ امن دیپ سنگھ کو 11 مئی کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کینیڈا پولیس نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی افراد کو گرفتار کیا تھا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 22 سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ کئی سال سے صوبہ البرٹا میں رہ رہے تھے۔

ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں گرونانک گوردوارے کے دروازے پر قتل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں