اسلام آباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔
سردار عبدالقیوم نیازی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک 10 ماہ قبل شروع ہوئی جو بجلی کے بلوں سے شروع ہوئی، وزیراعظم خود تحریک کی بات کرتے رہے۔
عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ ہماری حکومت نے رمضان میں سبسڈی دی، عوامی حکومتیں لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھتی ہیں، پی ٹی آئی نے جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرائے ۔
مزیدپڑھیں:گندم پر11 فیصد ڈیوٹی بحال ،کاروں پر پانچ سے 15 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تیاریاں
ان کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر کی شہادت کی شفاف انکوائری کرائی جائے، پہلے ایف سی اور رینجرز بھیجی جاتی ہے، پھر کہا گیا کہ آصف زرداری نے واپس بلایا، انہوں نے پرامن مظاہرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ آزاد کشمیر میں نئے انتخابات کرائے جائیں، ہم اس مینڈیٹ والی حکومت کو نہیں مانتے، نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے پاس صرف ایک لیڈر ہے، وہ پی ٹی آئی کے بانی ہیں، پاکستان کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔




