اسلام آباد (ویبڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان ایک حقیقت ہیں۔ ان کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس گرینڈ ڈائیلاگ کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ ڈائیلاگ غیر مشروط ہوں گے تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بھی اتفاق ہوسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں :کریتی سینن کا مبینہ بوائے فرینڈ منظر عام پر آگیا
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو ماننا ہوگا کہ جس طرح وہ ایک حقیقت ہیں اسی طرح نوز شریف اور آصف زرداری بھی ایک حقیقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈائیلاگ پولیٹیکل ہے تو اس میں سیاسی جماعتوں کو ہی شامل ہونا چاہئے، دوسرے سٹیج پر گرینڈ ڈائیلاگ میں ادارے شامل ہوسکتے ہیں، گرینڈ ڈائیلاگ میں ادارے شامل ہوں گے تو ہی بات بنے گی۔