Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پیپلز پارٹی کا ذوالفقار بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام ’’بھٹو ریفرنس اور تاریخ‘‘ کی مناسبت سے لاہور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تھے۔
مزیدپڑھیں :عمران خان کی والدہ کیسی خاتون تھیں؟ سینئر صحافی اور چچا زاد بھائی کے اہم انکشافات
قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کو قومی شہید کا درجہ دیا جائے۔قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو قائد عوام کے خطاب سے نوازا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں