Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

شیر افضل مروت کا طارق بشیر کیخلاف ایف آئی آردرج کرانے کااعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے رکن شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ طارق بشیر چیمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں۔

زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بات گالی تک پہنچ گئی اس میں اخلاقی بات تو رہ نہیں گئی، پھر یہ پارلیمنٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:موبائل بینکنگ اورشاپنگ کے شوقین حضرات کیلئے انتباہ جاری

شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ ضابطہ فوجداری کے تحت ایک جرم ہے، اسپیکر کے ساتھ ہماری ٹیم بیٹھی ہوئی ہے، طارق بشیر چیمہ لپکے ہیں اور گالیاں دی ہیں، یہ حملہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی کا بائیکاٹ تو نہیں بنتا، میری رائے میں ان کا اسمبلی میں آنے کا انتظار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں