Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

زرتاج گل سے جھگڑا، طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی گئی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو پورے اجلاس کے لیے معطل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایوان نے اس حوالے سے اسپیکر کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کی منظوری دے دی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے نمائندے اسپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے۔ شاہد خٹک نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے سیٹ پر آکر زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہہ ڈالے،زرتاج گل نے اسپیکر کے چیمبر میں رو رہی ہیں۔

اس سے قبل طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران زرتاج گل بہاولپور کا ذکر کرتی رہیں، وہ بہاولپور یونیورسٹی فوٹو سکینڈل کا حوالہ طارق بشیر چیمہ کو دیتی رہیں۔ اپنی تقریر کے بعد طارق بشیر چیمہ زرتاج گل کی نشست کی طرف بڑھ گئے۔ اور زرتاج گل سے کچھ الفاظ کہے۔

طارق بشیر چیمہ کی جانب سے زرتاج گل کو کہنے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان مشتعل ہوگئے، سنی اتحاد کونسل کے ارکان طارق بشیر چیمہ کی طرف لپکے۔

یہ بھی پڑھیں