اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گرمی کی شدت اور گرمی کی لہر کے خدشے کے پیش نظر وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے صبح 7:30 سے دوپہر 1 بجے تک کھلیں گے۔
مزیدپڑھیں: وفاقی حکومت نے ملازمین کیلئے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا
نئے اوقات کار فوری طور پر نافذ ہوں گے اور گرمیوں کی تعطیلات تک جاری رہیں گے۔
سیکریٹری تعلیم نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی گرمی کی لہر کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔



