دو ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے تقریباً 3500 سمیں بلاک کی گئی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان کے مطابق ایک ٹیلی کام کمپنی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریٹرن فائل کرنے والے… شہریوں کی سمز فورابحال کی جائیں گی۔
گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے تھے کہ اس نے سمیں بلاک نہیں کیں، صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا ہے۔
مزید پڑھیں : وفاقی دارالحکومت میں دو انڈر پاسز بنانے کا فیصلہ، مقام کی تفصیلات، متبادل راستہ چیک کریں
واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان ملک بھر میں نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے معاملے پر معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 10 مئی سے شروع ہوا تھا۔

