اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی سفارش پر ادویات پر سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی حکام کے مطابق ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگایا جا سکتا ہے اور کمپنیاں ضروری ادویات کے علاوہ دیگر قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔
وفاقی حکام کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگراں حکومت نے کیا تھا۔
مزید پڑھیں: معروف ٹیلی ویژن اینکر پرسن ااقرار الحسن پر گوجرانوالہ کے قریب حملہ ، اینکر زخمی،دیکھیں تفصیل خبر میں
دوسری جانب ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ قیمتوں میں ڈی ریگولیشن اور سیلز ٹیکس سے ادویات قوت خرید سے باہر ہو جائیں گی۔
پاکستان میں لاکھوں افراد روزانہ دل، ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرتے ہیں، جب کہ لاکھوں افراد دماغی صحت اور غیر متعدی امراض کے لیے ادویات لیتے ہیں۔ اس لیے روزانہ کی بنیاد پر دوائیں لیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ صحت سہولت پروگرام اور ہیلتھ انشورنس کے ذریعے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔




