Search
Close this search box.
بدھ ,22 جولائی ,2026ء

فہد ہارون سے ماریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

فہد ہارون سے ماریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( اوصاف نیوز) پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر منسو کرمباکس نے وزیر مملکت اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور معلومات کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ماریشس ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن آر اے ایل سیوتوہول بھی موجود تھے۔ دونوں فریقین نے تیزی سے تبدیل ہوتے ڈیجیٹل میڈیا ماحول، اس سے جڑے چیلنجز، مواقع اور جدید رجحانات پر گفتگو کی۔

فریقین نے پاکستان اور ماریشس میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت، بہترین تجربات کے تبادلے اور ڈیجیٹل مواصلات و عوامی رابطوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے جدت، علم کے تبادلے اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا شعبوں میں مشترکہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ماریشس کے دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:موٹروے پولیس نے کروڑوں مالیت کے 220 ملین سگریٹ پکڑ لیے

یہ بھی پڑھیں