Search
Close this search box.
بدھ ,22 جولائی ,2026ء

بھارت نے پانی چھوڑ دیا،دریائے چناب میں سیلابی الرٹ جاری

بھارت نے پانی چھوڑ دیا،دریائے چناب میں سیلابی الرٹ جاری

لاہور( نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے سلال ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے چناب میں‌پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے . ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیالکوٹ اور وزیرآباد سمیت متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے .

محکمہ آبپاشی نے بتایا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کی پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ دریائے چناب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے . اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد پیرزادہ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں کیونکہ اس دوران دریائے چناب میں بڑے سیلابی ریلے کے پہنچنے پر امکان ہے .

انہوں نے کہا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے بڑے سیلاب کے خدشے سے آگاہ کیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں‌کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے . عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریا کے کنارے غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں.
مزید پڑھیں‌:فہد ہارون سے ماریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

یہ بھی پڑھیں