اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن زخمی ہوگئے۔
رؤف حسن جی سیون مرکز میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔
مزیدپڑھیں:بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز میں تعینات افسران کو فارغ کرکے انٹیلی جنس اداروں کے افسران کو تعینات کرنے کا فیصلہ
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور 4 تھے جنہوں نے کسی چیز سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔
حملے میں ترجمان پی ٹی آئی کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔




