تہران(نیوزڈیسک)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیرخارجہ سمیت 8 افراد کی شہادت کے بعد آج شہداء کی لاشیں تہران منتقل کردیں، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، لوگ دھاڑیں مار مار کر رونے لگے ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور جاں بحق ہونیوالے دیگر اعلیٰ حکام کی نماز جنازہ ادا کردی ۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین کل مشہد میں ہوگی
ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحومین کے جسد خاکی کو طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران پہنچایا گیا۔مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اوردیگر افراد کی نماز جنازہ میں کئی ممالک سے آنیوالی شخصیات، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔



