Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

لاہور جم خانہ ،1000 کنال سے زائد سرکاری اراضی کا کرایہ 417 روپے ماہانہ

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور جم خانہ سرکاری اراضی کے لیے صرف 417 روپے ماہانہ کرایہ ادا کر رہا ہے.

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ے پنجاب اسمبلی میں بیان دیا کہ لاہور میں اپر مال پرانتہائی قیمتی سرکاری اراضی پر قائم لاہور جم خانہ کلب ریاست کو صرف 417 روپے ماہانہ بطور لیز ادا کرتا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر لاہور اور لاہور جم خانہ کلب کے سیکرٹری کے درمیان 1996 میں لیز کے معاہدے پر دستخط ہوئے، جس کے تحت 1,000 کنال سے زائد سرکاری اراضی 50 سال کے لیے 5,000 روپے سالانہ کرایہ پر لیز پر دی گئی، جو کہ 417 روپے ماہانہ بنتا ہے۔

مزیدپڑھیں:مرادسعید باہر آئینگے یا انڈرگرائونڈ ہی رہینگے،پی ٹی آئی نےبڑا اعلان کردیا

معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ ”کرایہ پر لینے والا (Leasee ) 5,000 روپے سالانہ کے ٹوکن ریٹ پر کرایہ ادا کرے گا،“ معاہدے میں یہ بھی کہا ہے کہ کرایہ دار زمین کے لیے تمام قابل اطلاق ٹیکس ادا کرنے کا ذمہ دار ہے۔

معاہدے میں مزید کہا گیا ہے کہ کرایہ دار مذکورہ زمین پر جم خانہ کلب قائم کرے گا تاکہ پبلک سیکٹر میں سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

لیز 2000 سے لاگو ہے اور 2050 تک رہے گی۔

اس حقیقت کی تصدیق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے 26 اگست 2020 کو کلب کو سال 2011 کے بعد کرایہ کی عدم ادائیگی کے حوالے سے ایک نوٹس سے ہوئی، جس میں 1,133 کنال، ایک مرلہ اور 80 مربع فٹ رقبہ کو 2050 تک 5,000روپے سالانہ کرایہ پر لیز کی شرائط کا اعادہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں