اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر ایک سال بعد منظر عام پر ‘ پولیس کا پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ پشاور پہنچ گئے ‘ذرائع کے مطابق حماد اظہر صوبائی ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق حماد اظہر کے منظر عام پر آنے کے بعد وفاقی پولیس بھی حرکت میں آگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک پوسٹ میں پی ٹی آئی کے روپوشی کے بعد منظر عام پر آنیوالے رہنما حماد اظہرنے کہا کہ گزشتہ رات دو بجے میرے گھر پر پولیس نے ریڈ کیا۔ میرے ملازمین پر تشدد کیا اور دو کو اغوا کر کیا پھر سڑک کے بیچ اتار دیا۔ میرے پالتو کتے کو ساتھ لے گئے جو اس وقت بھی ان کے پاس ہے۔ سمجھ سے باہر ہے کے ملک آپ سے نہیں چل رہا ، لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں تو اس میں میرے کتے کا کیا قصور ہے؟
گزشتہ رات دو بجے میرے گھر پر پولیس نے ریڈ کیا۔ میرے ملازمین پر تشدد کیا اور دو کو اغوا کر کیا پھر سڑک کے بیچ اتار دیا۔ میرے پالتو کتے کو ساتھ لے گئے جو اس وقت بھی ان کے پاس ہے۔ سمجھ سے باہر ہے کے ملک آپ سے نہیں چل رہا ، لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں تو اس میں میرے کتے کا کیا قصور ہے؟
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 24, 2024
واضح رہے کہ حماد اظہر کے منظر عام پر آنے کے بعد وفاقی پولیس بھی متحرک ہوگئی۔وفاقی پولیس کی جانب سے سیکرٹریٹ کے عملے سے پوچھ گچھ کی گئی۔ قبل ازیں سیکرٹریٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بانی کا پیغام ملا تھا۔ آ گیا ہے تو میدان میں آیا ہوں۔ اس سے پہلے مجھے کہا گیا تھا کہ تم پر تشدد کیا جائے گا، اس لیے روپوش ہو جاؤ، لیکن اب روپوشی ختم ہو چکی ہے، ہم کسی صورت نہیں جھکیں گے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کو آپ کی ضرورت ہے، قیادت کا وقت آگیا ہے۔ اب میں پشاور جاؤں گا، پشاور سے ضمانت لے کر لاہور کی متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں گا۔ مراد سعید اور دیگر رہنما بھی بہت جلد منظرعام پر آئیں گے۔


