پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کی حکومت نےصوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا.
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پرائمری طلباء کے لیے گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی اور 31 اگست تک جاری رہیں گی۔
جبکہ بالائی علاقوں میں اسکول یکم جولائی سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے خطے میں گرمی کی شدید لہر کے باعث یکم جون سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
KP Schools Summer Vacations 2024
| Zone | School Level | Vacation Start Date | Vacation End Date |
|---|---|---|---|
| Summer Zone | Primary Schools | 1st June 2024 | 31st August 2024 |
| Summer Zone | Middle/High & Higher Secondary Schools | 15th June 2024 | 31st August 2024 |
| Winter Zone | All Schools | 1st July 2024 | 31st July 2024 |
پنجاب میں 25 سے 31 مئی تک اسکول بند رہیں گے کیونکہ گرمی کی لہر ماہ کے آخر تک رہنے کی توقع ہے.


