Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

نومئی واقعے میں گرفتارپی ٹٰی آئی کارکن لئیق منظور کو دل کا دورہ،حالت غیر ہوگئی

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن ابوذرنیازی نے دعویٰ‌کیا ہے کہ گوجرانولہ میں فوج کی تحویل میں 27سالہ پی ٹی آئی کارکن لئیق منظور کو دل کا دورہ پڑا ہے .

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن ابوذرنیازی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر جاری پوسٹ میں کہاکہ گوجرانولہ میں فوج کی تحویل میں 27سالہ پی ٹی آئی کارکن لئیق منظور کو دل کا دورہ پڑا ہے .

مزیدپڑھیں:دولہے نے شادی کے اگلے ہی روز دلہن کو طلاق دے دی

انہوں‌نے کہاکہ لئیق منظور کا دل صرف 30فیصد کام کر رہا ہے،شدید تکلیف کے باوجود ان کا علاج نہیں‌کرایاجارہا.

انہوں‌نے کہاکہ لئیق منظورکاخاندان ان کی حفاظت اور خیریت کے بارے میں بہت پریشان ہے۔ اسے مناسب طبی علاج نہیں دیا جا رہا ہے۔ وہ ابھی تک جیل میں ہیں۔

یادرہے کہ لئیق نو مئی واقعے میں گرفتار ہیں۔تھانہ کینٹ میں 10 مئی 2023 کو درج ہونے والے مقدمے میں ناجائز اسلحہ، قتل و دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزموں نے سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت آٹھ افسران و اہلکاران کو زخمی کیا۔

یہ بھی پڑھیں