Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج25مئی بروزہفتہ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

انتباہ

رواں ہفتے ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : موہنجو داڑو 51، خیرپور ،جیکب آباد50، روہڑی ، لاڑکانہ، سکھر ،دادو ، 49، خان پور ، رحیم یار خان، پڈعیدن ،سبی، ڈی جی خان48،شہید بینظیر آباد،بہاولنگر ، کوٹ ادو،لسبیلہ اورمٹھی 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کی صورتحال

ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے ۔تاہم با لائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان ۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔تاہم چترال، دیراور کوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

یہ بھی پڑھیں