سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے، جبکہ پولیس اور سادہ لباس اہلکار زخمی کو ایمبولینس میں لے گئے۔
مزید پڑھیں: شدید گرم موسم اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،عوام پریشان ، شارٹ فال 5000 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا
مشتعل افراد نے گھر بنے کارخانے کو آگ لگا دی اور بجلی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا۔ ڈی پی او خوشاب، آر پی او، امن کمیٹی کے اراکین اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔ آر پی او شارق کمال صدیقی ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔Set featured image

