خیبرپختونخوا کے کونسلر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی گئی، عمران خان مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں بھی جعلی فارم 47 کا سازشی گروہ پی ٹی آئی سے ڈرتا ہے، بانی پی ٹی آئی پلیٹ لیٹس کے بہانے لندن بھاگنے والے نہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنا زیادہ سازشی ٹولہ دباتا ہے، اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے، وہ قوم کے لیے قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔


