Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون وفاقی شریعت کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہزادہ عدنان نے مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے فیڈرل شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے۔ جس میں وزرات قانون، اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :کینیڈا میں ہزاروں آسامیاں، کم تعلیم یافتہ افراد کیلئے سنہری موقع
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلاف اسلام ہے۔ آئین کے مطابق اسلامی اصولوں کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا۔

آئین کے مطابق کوئی خلاف اسلام قانون بنے تو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ ریسرچ کے مطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دوسری شادی کےلیے بیوی سے اجازت کے قانون کو خلاف اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں