Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آج 30 مئی بروز پاکستان کے کونسے علاقوں میں شدید گرمی اور کہاں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ؟ دیکھیں

انتباہ

اگلے دو روز کے دوران ملک کے وسطی اورجنوبی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں ر ہیں گے ۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد ،دادو51، سبی،خیر پور، لاڑکانہ، موہنجوداڑو 50، سکھر، شہید بینظیر آباد ،روہڑی،تربت،لسبیلہ49، سکرنڈ،پڈعیدن،حیدر آباد،رحیم یار خان48، قصور،بھکر اور جھنگ میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کی صورتحال

ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا ۔تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم رہے گا۔تاہم شام/رات میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم رہے گا۔ جبکہ جنوب مغر بی اضلاع میں تیزہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان۔ تاہم چکوال، راولپنڈی ،اٹک ، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ،لاہور، قصور، شیخوپورہ،سیالکوٹ اورنارووال میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا ۔ اس دوران جنو بی اضلاع میں تیزہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان۔ تاہم کوہستان ، شانگلہ ، سوات، چترال،دیر، ایبٹ آباد،ہری پور اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں