Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

کراچی،حیدر آباد سلنڈر دھماکے کے مزید 4 زخمی جاں بحق ،تعداد 18 ہوگئی

کراچی کے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج حیدرآباد سلنڈر دھماکے کے مزید 4 زخمی آج دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی، سول اسپتال کے برنس وارڈ میں مزید 5 مریض زیر علاج ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیر علاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 23 مریضوں کو برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا، 23 میں سے 18 مریض دوران علاج دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگنے سے 60 افراد جھلس گئے تھے جب کہ جھلسنے والے 21 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 100 فیصد جھلسنے والے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، 23 زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد سے کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

 مزید پڑھیں:  گراں فروش مافیا سرگرم،روٹی، دودھ اور دہی کی اضافی قیمت پر فروخت جاری،انتظامیہ خاموش تماشائی

یہ بھی پڑھیں