Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

نوازشریف نے دھوکہ دیا، سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق گورنر محمد زبیر کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان ، سابق گورنر محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے پیچھے ہٹ گئے ۔۔ تحریک عدم اعتماد ، پی ڈی ایم کیساتھ اتحاد سمیت مختلف سیاسی ایشوز پر اختلافات تھے ۔

پارٹی کا موقف تبدیل ہوگیا جس کے باعث اپنی راہیں جدا کرنا پڑیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل پہلے سے ہی ن لیگ چھوڑ چکے ۔ میں کافی عرصہ قبل ن لیگی قیادت کو باور کرچکا تھا ، کسی اور پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا ، جلد اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرونگا۔ ہم نے عوام کیلئے سیاست کرنا تھی ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر ن لیگی قیادت نے قوم کو دھوکہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں