Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

پاکستان کی نصف سے زائد آمدنی سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگی، موڈیزکا رپورٹ میں خدشات کا اظہار

معروف عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی نصف سے زائد آمدنی سود کی ادائیگی پرخرچ ہوگی۔

موڈیز نے بتایا کہ پاکستان کا حالیہ بجٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) قرض پروگرام کے لیے مذاکرات میں مددگار ہوگا، 3.6 فیصد شرح نمو ہدف رکھ کر آئی ایم ایف کوخوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

موڈیز کا کہنا تھا کہ مالی استحکام کے لیے ٹیکسوں میں اضافے اور شرح نمو پر انحصار کیا، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے سے اصلاحات پر عمل مشکل ہو سکتا ہے۔موڈیز نے ملکی آمدنی میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریونیو میں 40 فیصد اضافہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے ہے۔

 مزید پڑھیں:  سندھ حکومت نے تیرتے ہوئے سولر پاور پراجیکٹ کا آغاز کردیا

یہ بھی پڑھیں