سیالکوٹ(ویب ڈیسک )بھائی نے بھائی کی شادی کی خوشی ایسے منائی کہ شادی دیکھنے اور شرکت کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی۔
سیالکوٹ میں بارات پر دلہے کے بھائیوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ساتھ موبائل فونز اور سوٹوں کی برسات کر دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سیالکوٹ کے نواحی علاقہ ڈالووالی میں شادی کی تقریب میں ستائیس سالہ دولہے مدثر علی کے بھائیوں اور کزنز نے بارات پر لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور مردانہ و زنانہ کپڑوں کی برسات کر دی۔
دلہے کو ملکی و غیر ملکی کرنسی کا قیمتی ہار بھی پہنایا گیا۔
بارات کے میرج ہال پہنچنے پر نوٹ نچھاور ہوئے تو کرنسی اور دیگر سامان لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی۔
نوٹ اور دیگر اشیاء لوٹنے کے لئے منچلے اپنے ہمراہ بڑے بڑے جال ساتھ لائے تھے۔
مزیدپڑھیں :وہاڑی جیل میں قیدی کی خودکشی، طریقہ کیا اپنایا؟


