Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

تشدد سے زخمی اونٹ کو علاج کیلئے کراچی منتقل کر دیا گیا

سانگھڑ : سانگھڑ میں تشدد سے زخمی اونٹ کو علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہےکہ اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے متعلقہ کمپنیوں سے رابطے کررہے ہيں۔

سانگھڑ میں مقامی وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹی تھی جس کے بعد پولیس نے گرفتار 5 ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا جب کہ 2 ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےزخمی اونٹ کے مالک کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں