Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

عیدکے تینوں دن گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، عوام خوار

شہر قائد میں عید الاضحیٰ پر بلاتعطل گیس فراہمی کا اعلان بے بنیاد ثابت ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے 16 سے 20 جون تک گیس بلا تعطل فراہم کرنے کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔

کراچی شہر کے بیش تر علاقوں نارتھ کراچی، ناظم آباد، کورنگی، لانڈھی میں گیس بند کر دی گئی، ملیر، گلبہار، گولیمار، پٹیل پاڑہ، لیاقت آباد، اور گلشن معمار میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہی۔کمرشل صارفین، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو بھی گیس فراہمی بند رہی، جس سے کاروبار متاثر ہوا۔

ایس ایس جی سی نے 16 جون سے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور رات 12 بجے سے گیس فراہمی کا اعلان کر دیا تھا، تاہم ایس ایس جی سی نے پہلی ہی رات گیس فراہمی کے اپنے ہی دعوے کو بے بنیاد ثابت کر دیا۔

شاہ محمود قریشی کوکب رہا کیا جانیوالا ہے ؟بیٹے زین قریشی نے بڑا دعویٰ کر دیا

یہ بھی پڑھیں