جدہ (نیوزڈیسک) پاکستان نیوی کے جہاز (پی این ایس) بابر نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کے الریاض فریگیٹ کے ساتھ مشترکہ مشق کی ہے
پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کے مطابق جدہ بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی بحری جہاز کا پاکستانی سفارتکاروں اور رائل سعودی نیوی کے حکام نے استقبال کیا۔
اس موقع پر پی این ایس بابر کے کمانڈنگ آفیسر نے رائل سعودی نیوی کے ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر ریئر ایڈمرل یحییٰ محمد مجراشی سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورے کے اختتام پر پی این ایس بابر نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاسیکس کے نام سے گزرنے والی مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مضبوط دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا تھا۔
بین الاقوامی ترقی کےچینی وزیرلیو جیان چاو آج پاکستان پہنچیں گے

