Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج 22جون بروز ہفتہ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم شام /رات شمال مشرقی بلوچستان ، جنو بی خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب ، با لائی سندھ میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران خطہ پوٹھو ہار ، با لائی خیبر پختو نخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات خضدار، لسبیلہ، بارکھان، ژوب،شیرانی ، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد،جفر آباد، جھل مگسی ، جعفرآباداور ڈیرہ بگٹی میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات مری ،گلیات ، اٹک ، راولپنڈی،چکوال،جہلم ، ملتان،مظفر گڑ ھ ،خانیوال، ساہیوال، جھنگ ،لیہ، بھکر،ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ،رحیم یار خان،بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم شام /رات جامشورو،دادو،نوشہروفیروز، خیر پور، لاڑ کانہ ، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی اورشہید بینظیر آباد میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان ،نوشہرہ، چارسدہ، اورکزئی اور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں