Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج25جون بروزمنگل پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر ،خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شام میں جھکڑ چلنے کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بارکھان، ژوب، سبی ، ڈیرہ بگٹی اور گر دو نواح میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری ،گلیات، راولپنڈی ، جہلم، اٹک، چکوال اور تلہ گنگ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران لیہ ، بہاولپور،راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی/ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ ، مانسہرہ، کوہستان، خیبر، پشاور،باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں