Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

بڑی خبر ، حکومت نے اچانک دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا ،دیکھیں تفصیل

پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے سرکاری اسکولز ہفتے کے روز بھی بند رہا کریںگے۔

وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نے ہفتے کی چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کا روز اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے مختص ہوگا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ پرکام کا بوجھ ہے، سرکاری اسکولوں کے اساتذہ سے بوجھ کم کیا گیا۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک تدریسی عمل ہوگا، پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار بڑھا دیںگے۔ ہفتے کا روز اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے مختص ہوگا۔

مزید پڑھیں:  گلگت بلتستان کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ، دیکھیں تفصیل

یہ بھی پڑھیں