Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرحیں، حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(رضوان عباسی ): قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں وفاقی حکومت نے ردوبدل کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی شرحوں کا اطلاق فوری طور پر آج سے کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بیشتر روایتی بچت اسکیموں پر منافع میں کمی جبکہ بعض اسلامی سرمایہ کاری اسکیموں پر منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفینس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12.96 فیصد سے کم کرکے 11.94 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 13.20 فیصد سے کم کرکے 12.96 فیصد کر دی گئی ہے۔

دیگر قومی بچت اسکیموں کی نئی شرحیں

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق:

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 12.24 فیصد سے کم کرکے 11.52 فیصد کر دیا گیا۔
اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح 12.60 فیصد سے کم کرکے 11.43 فیصد مقرر کی گئی۔
سیونگز اکاؤنٹ پر منافع کی شرح بدستور 10 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

اسلامی سرمایہ کاری اسکیموں میں اضافہ
وفاقی حکومت نے اسلامی سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے سروا اسلامک سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع میں اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

سروا 5 سالہ اسلامک سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 11.16 فیصد سے بڑھا کر 11.52 فیصد کر دیا گیا۔
سروا 3 سالہ اسلامک سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 9.16 فیصد سے بڑھا کر 11.50 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرحیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور تمام متعلقہ ادارے ان پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں