Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

کوہ سلیمان ، موسلادھار بارش ، لینڈ سلائیڈنگ سے متعددگاڑیاں پھنس گئیں

ڈی آئی خان(نیوزڈیسک) کوہ سلیمان کے علاقے میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی ، سلائیڈنگ کے باعث متعدد سڑکیں ٹریفک کیلئے بند، درجنوں گاڑیاں سلائیڈنگ کے باعث پھنس گئیں۔کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے باعث کوئٹہ، چمن، ژوب مغل کوٹ سیکشن پر کوہ سلیمان کے دانہ سر رینج کی متعدد سڑکیں شدید متاثر، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ دھانہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ۔

بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این 70 ہائی وے بھی ٹریفک کیلئے بند جبکہ بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔پی ڈی ایم اے حکام نے پشاور، سوات، اسلام آباد اور پنڈی سے آنے والی ٹرانسپورٹ ڈی آئی خان پر روکنے کی ہدایات کی ہے

ژوب اور قلعہ سیف اللہ جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق پھنسے مسافروں کو ریسکیو و ریلیف کیلئے ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں، ہیوی مشینری کے ذریعے شاہراہ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی ہے، سیڈ ندی میں طغیانی کے باعث آواران کا جھاؤ سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔لیویز حکام کے مطابق وھلی ندی میں طغیانی کے باعث آواران تربت روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی، بلوچستان میں 5 روز سے جاری بارشوں سے اموات کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،30جون 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں