Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

کراچی،سب انسپیکٹر کی دوران ڈیوٹی تھانے میں ٹک ٹاک بنانےکی ویڈیومنظرعام پرآگئی

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں پولیس افسرپردوران ڈیوٹی بھارتی گانوں پرٹک ٹاک بنانے کا جنون سوارہوگیا۔ سب انسپیکٹر ساجد کی دوران ڈیوٹی تھانے میں ٹک ٹاک بنانےکی ویڈیومنظرعام پرآگئی ۔

ویڈیو میں سب انسپیکٹرتھانہ اورنگی ٹاون کو بھارتی گانوں پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بنانےپرپولیس سب انسپیکٹرکےخلاف کارروائی کی جائےگی۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس چیف نےوردی میں ٹک ٹاک بنانے پرپابندی بھی عائد کی تھی ۔

تھانہ اورنگی ٹاون کےشعبہ تفتیش میں تعینات سب انسپیکٹر ساجد ماضی میں جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی کےالزام میں معطل بھی ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں