Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ہری پور: تیز رفتار وین کھائی میں گر گئی، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ہری پور(نیوزڈیسک)تیز رفتاری کے باعث مسافر وین 200فٹ گہری کھائی میں جاگری ، حادثے میں 7افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بدقسمت خاندان صوابی میرا سے اسلام آباد ائیرپورٹ جا رہا تھا کہ چہکائی کے مقام پر گہری کھائی میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے،

زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شدید طوفان اور بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، زخمیوں میں متعدد کی حالت غیر ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں