Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

بانی پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کی خبریں زیرگردش، پنجاب حکومت کا ردعمل آگیا

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کی خبر پرانی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس پرانی خبر کو دوبارہ سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب حکومت کو ایک درخواست موصول ہوئی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب کابینہ نے کارروائی کے لیے محکمہ داخلہ کو درخواست ریفر کی۔ اب محکمہ داخلہ پنجاب اس درخواست پرغور و خوض کر رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب حکومت نے ابھی مزید کوئی نئی کارروائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں