Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

ڈی پی او حافظ آباد کی تبدیلی ،بڑے فیصلے کے پیچھے کیا وجہ بنی؟اہم خبر آگئی

حافظ آباد(نیوز ڈیسک)واش روم کا استعمال/ Get Lost/ ڈی پی او تبدیل،حافظ آباد میں پیش آیا انوکھا واقعہ، چند روز قبل لیگی رکن پنجاب اسمبلی شاہد حسین بھٹی اپنے بیٹے حیدر بھٹی اور دیگر لوگوں کے ہمراہ ڈی پی او آفس حافظ آباد میں موجود تھے، ڈی پی او کامران حامد اس وقت آفس نہیں تھے اس دوران ایم پی اے کے بیٹے ے ذاتی کمرے کا واش روم استعمال کیا۔ حیدر بھٹی جب واش روم سے نکلے تو آگے ڈی پی او صاحب موجود تھے جہاں ان میں تلخ کلامی ہوئی اور حیدر بھٹی کو Get Lost کا پیغام دیا گیا۔

اس پیغام کے بعد سیاسی زور آزمائی شروع ہوئی اور گزشتہ روز ڈی پی او حافظ آباد کو تبدیل کردیا گیا اور انکو پنجاب سیف سٹی میں تعینات کردیا گیا۔ تبادلے کے بعد لیگی ایم پی اے کے بیٹے نے فیس بک پوسٹ کی ہے کہ
Now You Get Lost
اس واقعہ کی سابق ایم پی اے مامون جعفر تارڈ کی آڈیو بھی وائرل ہے جس میں وہ واش روم استعمال کے واقعہ کا تذکرہ کررہے ہیں۔ تبادلے میں مرکزی کردار حافظ آباد کے معروف سیاسی خاندان نے ادا کیا۔

یہ خبر ایکس اکائونٹ سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے

مزید پڑھیں۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی

یہ بھی پڑھیں