پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور شادمان جلائو گھیراؤ کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باوجود ضمانتوں کی تصدیق ہو سکتی ہے۔فاضل جج نے عدالتی عملے کو ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے اڈیالہ جیل سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔عدالتی عملے کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔واضح رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی بانی کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پاک فوج میں 22 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی


