Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

آئی پی پیز کیساتھ حکومتی معاہدے ہر سال قوم کے اربوں ڈالر نگلنے لگے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی پی پیز کیساتھ حکومتی معاہدے ہر سال قوم کے اربوں ڈالر نگلنے لگے،صارفین سے وصول بجلی بلوں میں سے 80 فیصد رقم کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں نکل جاتی ہے، 10 سال میں آئی پی پیز کو 8 ہزار 344 ارب کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا ہوئے، 2013 سے 2024 کے دوران آئی پی پیز کو 8 ہزار 344 ارب روپے کی کپیسٹی چارجز ادا کیے گئے

10 سال میں آئی پی پیز کو توانائی کی قمیت 9ہزار 342ارب روپے ادا کی گئی 2013 میں میں ڈالر ریٹ 95روپے کے حساب سے ایک ارب 94کروڑ ڈالر سے زائد کپیسٹی چارجز دیئے گئے، 2014 میں 98 روپے کی شرح تبادلہ کے مطابق یہ رقم 2ارب 16 کروڑ ڈالر رہی، 2016 کی شرح تبادلہ کے حساب سے 2ارب 61کروڑ ڈالرکی ادائیگی کی گئی

2018 میں 125روپے کی شرح تبادلہ کے حساب سے آپی پی پیز نے 3ارب 74کروڑ ڈالر سے زائد بٹور لیے، 2019 میں ڈالر 152روپے کا ہوا تو 4ارب 22کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنا پڑی، ڈالر کی قیمت کے ساتھ ساتھ کپیسٹی چارجز بھی بڑھ کر سال 2024 کیلئے 7 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکے ہیں،
نامعلوم افراد کا حملہ،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا جاں بحق

یہ بھی پڑھیں