کراچی (نیوزڈیسک)کریم آباد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) علی رضا اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو ٹارگٹڈ حملے میں قتل کر دیا۔مشہور سی ٹی ڈی افسر، جو مرحوم چوہدری اسلم کے دوست تھے، ڈی ایس پی علی رضا اور ان کے گن مین کو شکیل کارپوریشن، کریم آباد، بلاک 1 کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
شہید افسر کالعدم تنظیموں جیسے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، فرقہ وارانہ تنظیموں اور ذیلی قوم پرست دھڑوں کے خلاف کئی کارروائیاں کرچکے تھے۔رضا مبینہ طور پر کراچی کے علاقے میں کسی دوست سے ملنے جا رہے تھے اور اپنی بلٹ پروف گاڑی سے نکلتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فرار ہونے سے پہلے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
رضا کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں عباسی شہید ہسپتال (اے ایس ایچ) منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انہیں سینے، گردن اور سر پر گولیوں کے کئی زخم آئے۔ اگرچہ ایک گولی برآمد ہوئی ،مگر اس کے اہل خانہ نے مکمل پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حملے پر دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے افسر کو خراج تحسین پیش کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔شاہ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو بھی تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
نیپال،طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 14 افرادہلاک، متعدد لاپتہ

