Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے اعتراض کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے،عائشہ جہانزیب

لاہور ( آئی این پی) اینکرپرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے کینٹ کچہری لاہور میں عائشہ جہانزیب کے شوہر کو عدالت کے روبرو پیش کردیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عائشہ جہانزیب نے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا جس میں کہا گیا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں۔ شوہر نے وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون اینکر کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔عائشہ جہانزیب نے کہا کہ میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کے لیے بڑی کوشش کی، شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے جس پر اعتراض کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور اب قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی اینکر عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
مزیدپڑھیں :حکومت کی مالی امداد نے 11 ہنستے بستے گھر اجاڑ ڈالے!

یہ بھی پڑھیں